جیکب آباد:یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی، گودام سیل

17

جیکب آباد،13 ستمبر(اے پی پی):جیکب آباد میں حساس اداروں کے عملداروں کی جانب سے یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں،کوئٹہ روڈ پر دس  گوداموں پر چھاپے مار کر گودام سیل کردیئے جبکہ گودام مالکان بھاگ گئے۔جیکب آباد ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔