جیکب آباد،12ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر دادلو زہرانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ دادلو زہرانی نے چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے اور ضلع کے تمام افسران محکمہ صحت، لائیو سٹاک، پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن، ڈائریکٹر جمس، میونسپل کمیٹی کے سی ایم اوز اور دیگر کے ساتھ تعارفی میٹنگ کے لیے اجلاس طلب کیا اور ضلع کے تمام افسران کو عوام کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی سخت ہدایات بھی جاری کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دادلو زہرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جیکب آباد کے عوام کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، انشاء اللہ جلد عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔











