جیکب آباد :حساس ادارے کی کارروائی،کھاد اور چینی بلوچستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

24

جیکب آباد،12ستمبر(اے پی پی): حساس اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے یوریا کھاد، چینی اور گندم کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ، سندھ بلوچستان کی سرحدی چیک پوسٹ شمبے شاہ پر کارروائی کرتے ہوئے یوریا،کھاد،چینی اور گندم سے بھرے ٹرک بلوچستان اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یوریا کھاد، چینی،اور گندم  سے بھری درجنوں گاڑیوں کو روک کر تحویل میں لیا گیا ہے۔اسمگلنگ سندھ سے براستہ  بلوچستان افغانستان اسمگل کی جا رہے تھی۔