حب؛گیسٹرو وباء سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی، مریضوں کا علاج معالجہ شروع

27

حب،23 ستمبر(اے پی پی): ضلع حب کی تحصیل دریجی اور سارونہ گردونواح میں گیسٹرو وباء میں مبتلا گل محمد میروانی نامی شخص جانبحق ہو گیا جبکہ متعدد افراد گیسٹرو وباء مرض میں مبتلا ہونے کی سوشل میڈیا پر خبر چلنے کے بعد کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی اور سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان اسفند یار خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ علاقوں کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران جس میں لسبیلہ،حب اور خضدار کو فوری ہدایت جاری کی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی سربراہی میں گیسٹرو کی وباء متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ادویات اور ڈاکٹرز پیرا میڈیکل کی ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گیسٹرو وباء میں مرد بوڑھے بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ خضدار ، لسبیلہ اور حب کی ٹیم ایڈیشنل ڈی ایچ او حب ڈاکٹر شوکت علی جلبانی ڈپٹی ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر منصور رئیسانی وائی ڈی اے لسبیلہ کے ڈاکٹرز اور سنئیر پیرامیڈیکل اسٹاف ٹیم اور ادویات کے ہمراہ دور دراز دشوار گزار کٹھن کچے راستوں سے ہوتا ہوا کئی گھنٹے کی طویل سفر کے بعد تنگ پہاڑی سلسلوں میں موجود ہے اور مختلف گاؤں اور گوٹھوں میں متاثرہ مریضوں کے پاس پہنچ کر باقاعدہ اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کردی ہے۔

 گیسٹرو وباء سے متاثرہ لوگوں کا معائنہ کیا جارہا ہے اور انکا علاج و معالج کر کے انہیں  ادویات فراہم کرنا شروع کردی گئی ہیں۔

 اس موقع پر اے پی پی  سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی اور سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان اسفند یار خان اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ، حب اور خضدار سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ لسبیلہ اور حب اور خضدار کے افسران نے کہا کہ ہم اور ہمارے وائی ڈی اے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ٹیم ملکر اپنے عوام کی ہر ممکن انکی خدمت اور مدد کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، دکھ کی کھڑی میں ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں۔