ملتان،25 ستمبر(اے پی پی): پرنسپل عنایت علی قریشی نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ پوری دنیا کےلئے ہادی عالم ہیں آپ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم راہ نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں کیا۔گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب کی جانب دیئے جانے والے شیڈول کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں طلبہ محمد عثمان علی،عبد الرحمن،علی حسن،سیف الرحمن،محمد سبحان، محمد طلحہ،محمد مدثر نے سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔
پرنسپل عنایت علی قریشی نے طلبہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ قرآن کی حفاظت کا ذمہ اللہ پاک نے خود لیا ہے قرآنی آیات اللہ پاک کی عظمت کو بیان کرتی ہے اور قرآن حکیم آخری پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا آپﷺ کی ولادت ماہ ربیع الاول میں ہوئی آپ ﷺ پوری دنیا کےلئے ہادی عالم ہیں آپ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم راہ نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
پروگرام میں قاری غلام حبیب سعیدی نے دعاکرائی اور نظامت کے فرائض انجام دیئے اس موقع پر امام الدین ودیگر شریک تھے ۔