اوکاڑہ؛ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی لیکچر کا انعقاد

9

 

اوکاڑہ،25ستمبر(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خواجہ عابد صغیر کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ اوکاڑہ نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول اوکاڑہ میں   طاالب علموں  کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی لیکچردیا، ٹریفک قوانین اور اشاروں کے متعلق آگاہی دی اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی  بنانے کے اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اساتذہ کرام اور پرنسپل سے ملاقات کے دوران ڈرائیونگ لائسنس جاری کروانے کے متعلق بھی بتایا گیا۔