حیدرآباد؛ یوم دفاع پراسرا یونیورسٹی میں ستمبر کے ہیروز کو خراج تحسین پیش   

23

حیدرآباد، 6 ستمبر (اے پی پی):  یوم دفاع کے موقع پر اسرا یونیورسٹی میں قوم کے ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے 6 ستمبر 1965 کو پاکستان کی خوبصورت سرزمین کو بچایا اور جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

اس موقع پر اسرا یونیورسٹی میں پاک  فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے کی۔ انہوں نے طلباء کو بتایا کہ ہماری حفاظت اور سلامتی میں افواج پاکستان نے کتنا اہم  کردار ادا کیا تھا جبکہ اسرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس ملک کے سپاہی ہیں جو اپنی صلاحیتوں اور ہنر سے ضرورت مندوں کی خدمت کرکے قوم کو بچا سکتے ہیں۔

وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے ماضی کی کہانی پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ 65 کی جنگ میں کس طرح پاکستان نے بھارت کو شکست دی یہ وہ دن تھا جب بھارت نے بغیر کسی وارننگ یا اعلان جنگ کے بین الاقوامی قوانین کے برخلاف سرحد پار کرکے پاکستان پر حملہ کیا۔

 اسری یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے مزید کہا کہ یہ وہ دن ہے جب ہم ان بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن سے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔

یوم دفاع کی ریلی میں اسرا یونیورسٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر زید احمد لغاری سمیت پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔