خصوصی پولیو مہم 04 ستمبر سے 11 ستمبر تک مخصوص علاقوں میں شروع کی جائے گی، رافعہ حیدر

5

لاہور، 03 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرر لاہور رافعہ حیدر کی زیرِ صدارت چھٹی کے روز  انسداد پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو کی خصوصی مہم کے پیر سے آغاز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ، ایجوکیشن، ڈی ڈی ایچ اوز، یو سی ایم اوز، ایریا انچارجز نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے خصوصی پولیو ویکسی نیشن متعلق تفصیلی بریفنگ لیڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی پولیو مہم 04 ستمبر سے 11 ستمبر تک مخصوص علاقوں میں شروع کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کے ماحولیاتی نمونے سامنے آنے پر پولیو بچاؤ کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔سات روزہ مہم میں تقریباً 2 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سی بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے. اس پولیو مہم میں 6360 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ پٹھان بستیوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ پشتو  ٹرانسلیٹر کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ پولیو ورکرز انکاری اور بند ملنے والے گھروں پر خصوصی توجہ دیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر انکار ی والدین کو بچوں کے مستقبل کی خاطر پولیو قطرے پلانے پر قائل کریں۔انھوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لئے روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس ہو گا۔ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سی بچاؤ کے دو قطرے ضرور پلائیں۔ رافعہ حیدر نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کو زندگی بھر کی محرومی سے بچا سکتے ہیں۔