اوکاڑہ؛ پانچ سالہ بچہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں ڈوب کر جانبحق

8

اوکاڑہ،03ستمبر(اے پی پی ):نواحی علاقہ اڈا کسان 25 ٹوایل اور 24 ٹو ایل کے درمیان سے گزرنے والی ٹو ایل نہر پرپانچ سالہ بچہ نہر کنارے کھیل رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر کر ڈوب گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیمیں فائر وہیکل اور ایک ایمبولنس لے کر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122  کی ٹیموں نے آپریشن شروع کیااورطویل آپریشن کے بعد لاش کو برآمد کر کے ورثا کے حوالے کر دیا،بچے کی شناخت محمد انس ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی۔