دریاخان،23ستمبر(اے پی پی):12ربیع الاول جشن میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں تھانہ سٹی دریاخان کے ممبران امن کمیٹی کا اجلاس ایس ایچ او محمد اظہر باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جلوسوں کی گذرگاہوں، آمد واختتام، انتظامات و سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہرلحاظ سے مثالی انتظامات رہیں۔
ایس ایچ او محمد اظہر باجوہ نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی نے ہر موقع پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، وہ مذہبی وقومی تہواروں کے ساتھ ساتھ کسی بھی پیدا شدہ صورتحال ہو، کمیونٹی میں اتحاد ویک جہتی ممران امن کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس پوری طرح عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے، المحدللہ سماجی برائیوں سمیت سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی میں دریاخان کے ہر ذمہ دار فورم شخصیات کا تعاون رہاہے۔
ایس ایچ او محمد اظہر باجوہ نے کہا کہ میلادالنبی ﷺ کے مشعل بردار جلوسوں میں منتظمین مشعلوں میں پٹرول، مٹی کا تیل استعمال نہ کریں،ل تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔
ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ انشاءاللہ ہمیشہ کی طرح ہم سب اور تمام مکاتب فکر سے وابستہ ذمہ داران مثالی اتحادویک جہتی کو قائم ودوائم رکھیں گے، مقررین سیرت النبی ﷺ پر خطابات کو یقینی بنائیں۔











