دیپالپور؛سرکار دوعالمﷺ کی ولادت باسعادت کے حوالے سے شہر و گردو نواح میں ریلیوں ،جلوسو ں اور محافل کا انعقاد

16

 دیپالپور ،29 ستمبر(اے پی پی ): سرکار دوعالم فخر دوجہاں حضرت محمدﷺ کی ولادت با سعادت کے حوالے سے دیپالپور اور اس کے گردونواح میں بھی ریلیوں، جلوسوں اور محافل کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

 مرکزی جلوس جامعہ مسجد گیلانیہ سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ڈیرہ سید چن پیر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ،جلوس کے راستوں پر عاشقان رسول ﷺ کیلئے لنگر و نیاز کااہتمام کیا گیا اور جلوس پر گل پاشی کی گئی ۔فضا لبیک یا رسول اللہﷺ اور سرکار ﷺکی آمد مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہی۔

 جلوس کے ہمراہ ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی، جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت کے حوالہ سے سیرت نبیﷺپر روشنی ڈالی، جلوس میں سول سوسائٹی سمیت سیاسی ،سماجی ،مذہبی وکاروباری شخصیات سمیت عاشقان رسولﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔