ساہیوال،20 ستمبر(اے پی پی): آمد مصطفیٰﷺکے سلسلہ میں جمعیت علمائے پاکستان اور تاجر برادری کی جانب سے آمدمصطفیٰﷺ ریلی کا انعقادکیا گیاٍ۔ ریلی میں تاجروں،علما ءاور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکا نے حضورﷺ کی آمد کے حوالے سے مرحبا کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ، شرکاءنے اس موقع پر نبی کریمﷺ کی سیرت پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ حضور پاکﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔
ریلی مزدور پلی سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی صدر چوک پر اختتام پذیر ہوئی ،آمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلہ میں جمعیت علمائے پاکستان کی جانب سے آمد مصطفیٰﷺ ریلی کا کرسچین کمیونٹی ، فقہ جعفریہ و تاجر برادری کی جانب سے بھرپوراستقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ریلی کے موقع پر گلیاں وبازار درودوسلام کی صداوں سے گونجتے رہے۔











