شیخوپورہ، 24ستمبر (اے پی پی):تھانہ بھکھی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے ڈی پی او زاہد نواز مروت نے بتایا کہ ہمارا عزم منشیات سے پاک معاشرہ ہے، فیروزوٹواں اور مرادے کلاں سے بدنام زمانہ4 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے ہیں، جن کےقبضہ سے 20 کلو چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔