ضلع بھر میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاﺅ ن جاری ہے ، ایس ای سرکل واپڈاقصور

11

قصور،11 ستمبر(اے پی پی): ایس ای سرکل واپڈاقصور جمشیدزمان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے اور گزشتہ پانچ روزمیں 119رجسٹرڈایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا جبکہ 60کے قریب بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا۔بجلی چوری میں ملوث افرادسے 5 لاکھ 76 ہزار یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت تقریباً2کروڑ31 لاکھ 89ہزارروپے بنتی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں “اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جمشیدزمان نے کہا کہ ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے،بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی‘بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، بجلی چوری کرنیوالوں کے خلاف استغاثوں پر فوری ایف آئی آرز درج ہونگی اور ذمہ دار کو گرفتار کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون شدت سے جاری ہے اِس میں مزیدشدت لائیں گے،بجلی چور ہم سے بچ نہیں سکتا‘بجلی چور اپنا قبلہ درست کرلیں خواہ وہ کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو۔