جوہرآباد، 28 ستمبر( اے پی پی ): ضلع خوشاب میں خاتم لاانبیاء نبی مکرم کے جشن ولادت با سعادت کی تقریبات کا سلسلہ جاری ھے۔ مختلف مقامات پر نعت خوانی اور حمد وثنا کی محافل منعقد کی جارھی ھیں۔ سرکاری اور نجی عمارات پر چراغان کیا جا رھا ھے۔ ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیرِ اہتمام ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں حضرت محمدﷺکی ولادت با سعادت کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لئے ایک محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔نقابت کے فرائض ڈی سی آفس کے اسسٹنٹ حاجی الٰہی بخش چوہان نے انجام دیئے۔ ثنا خوان مصطفے اظہر رشید،محمد احسان اختر قادری،مدثر عزیز،احمد مجتبیٰ چوھان اور محمد شعیب سیالوی نے اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ ؐکی شان میں گلہاۓ عقیدت پیش کیے ۔محفلِ میلاد کے موقع پرڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺکوآخر الزماں پیغمبر بنا کر بنی نوع انسان پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آپؐ کے اُمتی ہیں۔آپؐ کی آمد مبارک سے دُنیا پر چھائے کفر شرک اور جاہلیت کے بادل چھٹ گئے۔لہٰذا اگر ہمیں دُنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں آپؐ کی پیروی کرنی ہو گی انہون نے کہا قرب الہی کے حصول کے لیے قرب محمد ضروری ھے ۔محفلِ میلاد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مطاہر امین حیات وٹو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک تحصیلدار خوشاب کلیم اللہ سپرٹننڈنٹ پیر سید مہر علی شاہ ملک غلام یاسین کوھلر حاجی بشارت حسین سمیت ،ڈی سی آفس کے ملازمین کے علاوہ وکلا صحافیون دیگر محکموں کے افسران و اہلکا ران شریک تھے حمد و نعت کی نورانی محفل کا اختتام بارگاہ رسالت مین سلام پر ھوا۔