عارف والا،28ستمبر(اے پی پی ):سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے سلسلہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام صبح بہاراں و اجتماع میلادﷺ کے سبزہ زار گرائونڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل بھر سے عاشقان رسولﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اجتماع میں غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرکے اہل ایمان کے قلوب کو منور فرما رہے ہیں۔ اجتماع میں عقیدت مندوں نے ہاتھوں میں جھنڈے بھی تھام رکھےتھے اور درود و سلام کی صدائیں ہر طرف گونج رہی ہیں۔ میونسپل کمیٹی کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے ۔