بھکر،29ستمبر(اے پی پی): ملک کے دیگر شہروں کی طرح منکیرہ میں جشن آمد رسولﷺ کو جوش و خروش سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، عاشقان رسول ﷺ نے گھروں، بازاروں ،مساجد کو برقی قمقموں اور خوبصورت جھنڈیوں سے سجادیا گیا ہے جبکہ فضا لبیک یارسول اللہﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔اصغر چوک،ڈیرہ شریف خان اعوان،میجمن بھٹی بازار ،لاری اڈہ کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا۔
بارہ ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان مرتب کردیا گیا، مرکزی جلوس سرور کونین چوک سے برآمد ہوگا اور جگہ جگہ محافل و جلوس کا انعقاد کیا جائے گا۔











