قصور،19 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر قصورمیں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ای لیسکو قصورسرکل احمدشہزاداورایکسین سٹی ڈویژن قصورتبسم طاہر کی زیرنگرانی سول ایریاسب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کمبنگ کی گئی اور35افرادکو ڈائریکٹ سپلائی لگاتے ہوئے پکڑاگیااوران کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانہ میں جمع کروائی گئی اسکے علاوہ ایک انڈسٹری کا میٹرڈیڈتھاوہ پکڑاگیا اور ایک انڈسٹری کا میٹرٹمپرپکڑا گیااس طرح کل 53افرادکیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔بجلی چوروں سے95000یونٹ چارج کئے گئے اور تقریباً42 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ ڈالاگیا۔
ایکسین سٹی ڈویژن قصورتبسم طاہر نے ”اے پی پی “کوبتایاکہ بجلی چورمعاشرے کاناسورہیں جوکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،بجلی چوروں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پردن اور رات کو کارروائیاں جاری ہیں،سٹی قصور سے بجلی چوروں کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،بجلی چورہم سے نہیں بچ سکتا،بجلی چور اپنا قبلہ درست کرلیں خواہ وہ کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سٹی سرکل قصورمیں بجلی چوروں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجا رہا ہے، بجلی چوروں کو ڈیٹکشن بلزبھی ڈالے جارہے ہیں اور اُن کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جارہی ہے۔