قصور،2ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے پھل وسبزی منڈی کا دورہ کیا پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں، ریٹ لسٹ کی دستیابی اور بولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمدارشدبھٹی نے کہاکہ ضلع بھر کی منڈیوں میں بولی کے عمل کو مکمل دیکھا جا رہا ہے، ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی اور مارکیٹ عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔
سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بلال بھٹی،انسپیکٹرمہر فقیر حسین،سب انسپکٹر شفیق انجم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔