مری؛شہر و گردو نواح سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ریلیاں و جلوس برآمد ،کثیر تعداد میں عاشقان رسول ﷺ کی شرکت

44

مری ،29 ستمبر(اے پی پی ): عید میلاد النبی ﷺ مری میں بھی انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، شہر اور گردو نواح کے مختلف علاقوں سے جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ، ریلیاں اور جلوس نکالے گئے ہیںجن میں عاشقان رسولﷺ کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ہے ۔چھوٹے بڑے جلوس میلاد چوک مال روڈ پر مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے۔

 آقا ﷺکی آمد مرحبا، سرکارﷺکی آمد مرحبا کے زور دار نعرے فضاﺅں میں گونج رہے ہیں۔سکیورٹی انتظامات و دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پولیس اہلکار سمیت رضاکار اور سول ڈیفنس بھی معاونت کے لیے موجود ہیں۔