ملتان،21ستمبر(اے پی پی): کمشنر انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں انسداد سموگ کریک ڈاون بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ایک روز میں محکمہ ماحولیات نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات مہر شمشاد کی سربراہی میں 35 بھٹہ جات کی انسپکشن کی، 2کو نوٹس جاری کئے،2 مقدمات درج، 4 بھٹہ جات سربمہر، 7لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے 4 بھٹہ جات کے ارد گرد پانی چھوڑ دیا گیا۔ 16 انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن،9 کونوٹس جاری،5مقدمہ درج کئے گئے جبکہ 2سربمہر کئے گئے۔فصلوں کی باقیات جلانے پر 2 مقدمات درج، پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ 113وہیکلز کی انسپکشن، 27کا چالان،4امپاونڈ، 2لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات مہر شمشاد نے بتایا کہ کمشنر انجینئر عامر خٹک کی فضائی آلودگی کا باعث عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے احکامات ہیں اور وہ روزانہ کی بنیاد پر انسداد سموگ کریک ڈاون ڈیٹا کو از خود چیک کرتے ہیں۔











