ملتان،24 ستمبر(اے پی پی): پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ایس پی ہما نصیب کی زیر نگرانی علمدا حسین کالج میں روڈ سیفٹی آگاہی سمینار کا انعقاد کیا، سیمینار کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔
ایجوکیشن انچارج جاوید اقبال عاربی نے ٹریفک قوانین کی اگاہی بارے لیکچر دیا اور بتایا کہ ہائی ویز پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایا جا رہا ہے۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر علی سخن ورنے بھی اپنے کالج کےطلباءکو تاکید کی کہ کم عمری میں قوت فیصلہ قدر کم ہونے کی وجہ سے روڈ حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ طلباءسڑک پر ہمیشہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں، دوسروں کو پہلے گزرنے کا موقع دیں۔انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی سے ہر شخص کا تعلق ہے آیا کہ سڑک استعمال کرنے والا پیدل ہے یا کسی بھی قسم کی سواری پرہو۔انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ ٹریفک حادثات کے پیچھے عموماً انسانی غلطی کار فرما ہوتی ہے، نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے، نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
پرنسپل پرفیسر علی سخن ور نے اپنے طلباء کو ہیلمیٹ اور موٹرسایکل پر دونوں سایڈ مرر(شیشے)استعمال کرنے اور لگانے پر حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پی ایچ پی پولیس سے تعاون کریں تاکہ ہائی ویز کو حادثات سے پاک رکھا جا سکے۔
ایجوکیش انچارج جاید عاربی نے ہیلپ لائن 1124 سے مدد حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں بھی بتلایا۔
پرنسپل پروفیسر علی سخن ور نے ایس پی ہما نصیب کا اور انکی ٹیم کے اس اقدام کو سہراتے ہوے شکریہ ادا کیا مسقبل میں اسیے سشین ہونے چاہیے۔
روڈ سفیٹی سیشن کے اختتام پر طلباء نے ٹریفک قوانین اور لائسنس کے حصول کے لیے سوالات کیے، جنکا جواب ایجویکشن انچارج جاوید اقبال عاربی نےدیا۔