ملتان؛ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،پولیس شہداء کے خاندانوں کو پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ مختص کرنے پر اتفاق

23

ملتان،09 ستمبر(اے پی پی): پنجاب پولیس کے شہداء کے خاندانوں کو پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ دینے کے معاملے پر پیش رفت،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی زیر صدارت ڈویلپرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شریک ڈیویلپرز کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی تجاویز پر غور اور شہداء کے خاندانوں کو پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ مختص کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

اجلاس میں شریک ڈیویلپرز نے شہداء کے خاندانوں کو اپنی اپنی ہاؤسنگ سکیموں میں  2 سے 3 پلاٹ الاٹ کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔