ملتان، 24 ستمبر (اے پی پی ):وزیر اعظم کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن سرکاری تعطیل کے باوجودجاری رہا۔ایک روز میں مزید 140بجلی چور پکڑے جانے پر مجموعی تعداد10565 ہوگئی،90نئے مقدمات درج ہونے سے کل تعداد4051 ہوگئی۔ گرفتارہونے والے بجلی چوروں کی تعداد954 ہوگئی۔مجموعی طورپر 30 کروڑ76لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 9کروڑ21لاکھ روپے جرمانہ وصول ہوا۔
میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں 7ستمبر تا 23ستمبر 2023ء کے دوران ملتان سرکل میں 1649بجلی چوروں کو59875043روپے جرمانہ عائد اور 20586422روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔617مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ33 بجلی چوروں کوگرفتار کیاگیا۔
ڈی جی خان سرکل میں 1271صارفین کو71615832 روپے جرمانہ عائد اور8720701روپے وصولیاں ہوئیں۔1175مقدمات کا اندراج ہواجبکہ166بجلی چور گرفتار ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 2209صارفین کو18503061 روپے جرمانہ عائد اور8912705روپے وصولیاں ہوئیں۔2209مقدمات کا اندراج ہواجبکہ161بجلی چور گرفتار ہوئے۔بہاولپورسرکل میں 615صارفین کو25736525 روپے جرمانہ عائد اور10761706روپے وصولیاں ہوئیں۔397مقدمات کا اندراج ہواجبکہ169بجلی چور گرفتار ہوئے۔ساہیوال سرکل میں 806صارفین کو31785615 روپے جرمانہ عائد اور12838549روپے وصولیاں ہوئیں۔414مقدمات کا اندراج ہواجبکہ105بجلی چور گرفتار ہوئے۔رحیم یار خان سرکل میں 543صارفین کو24193232روپے جرمانہ عائد اور5215856روپے وصولیاں ہوئیں۔340مقدمات کا اندراج ہواجبکہ198بجلی چور گرفتار ہوئے۔ مظفرگڑھ سرکل میں 1741صارفین کو38639689 روپے جرمانہ عائد اور13182968روپے وصولیاں ہوئیں۔508مقدمات کا اندراج ہواجبکہ66بجلی چور گرفتار ہوئے۔بہاولنگر سرکل میں 1068 صارفین کو 12077422 روپے جرمانہ عائد اور5338281روپے وصولیاں ہوئیں۔168مقدمات کا اندراج ہواجبکہ48بجلی چور گرفتار ہوئے۔خانیوال سرکل میں 663صارفین کو25208630 روپے جرمانہ عائد اور6601945روپے وصولیاں ہوئیں۔198مقدمات کا اندراج ہواجبکہ8بجلی چور گرفتار ہوئے۔