ملتان، 29 ستمبر (اے پی پی ): بسم اللہ کاٹن فیکٹری پل چٹھہ وہاڑی روڈ میں کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی ،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو بھی پا لیا ہے۔
ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھجوا دی گئی ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ کاٹن (روئی) کی گانٹھوں میں آگ لگی ہے جہاں فائر فائیٹینگ شروع کر دی گئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے کہا آگ سے قریبی سامان اور عمارتوں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔











