ملتان؛ ماسٹر پلان کے تحت کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم

17

ملتان، 13 ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ شہر اولیاء کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ماسٹر پلان  کے تحت شہر کی کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل سرگرم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے   ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نئےکمرشل و صنعتی یونٹس کی منظوری سمیت ڈویلپمنٹ زونز کی تشکیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ کمرشل سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی  اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں،کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ڈویلپمنٹ زونز اور زرعی علاقوں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماسٹر پلان کی توسیع و اپ گریڈیشن کیلئے تجاویز بھی مرتب کی جارہی ہیں۔انہوں  نے کہا کہ بغیر نقشہ تعمیر ہونی والی عمارتوں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔