ملتان؛ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر، انعامات تقسیم

11

ملتان،16ستمبر (اے پی پی ): نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کی رنگارنگ تقریبات رات اختتام پذیر ہو گئیں۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والے طلباء وطالبات اور ٹیموں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

سپورٹس گالا میں بیڈ منٹن، کرکٹ، ہاکی، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، چاٹی ریس، کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جن  میں طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمدکا کہنا تھا کہ کا کھیل جسمانی تندرستی کو فروغ دینے، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر محمد عباس نقوی کا ان صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد اور معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

نشتر سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ اس تقریب میں پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان اور پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے دیگر سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی