میرپورخاص ، 16 ستمبر( اے پی پی): انچارج حیسکو ٹاسک فورس میرپورخاص ڈویژن امیر احمد میمن نے ایکسیئن عمرکوٹ آصف علی میمن، ایس ڈی اور پتھورو غلام حسین کو تمام ڈائریکٹ کنکشن کاٹنے اور بقایاجات کی فوری ریکوری کے لیئے سخت احکامات دیئے اور لسٹیں فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو کو بحرانوں سے نکالنے کے لیئے عوام بقایا جات فوری ادا کریں ، حیسکو انتظامیہ بجلی کے ڈائریکٹ کنکشن کاٹ کر ایمانداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیسکو کنزیومر کے ساتھ اپنے محکمے کے ملازمین پر سختی کیے ہوئے ہیں اور اب کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔











