اسلام آباد،23ستمبر (اے پی پی):منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلئے سیو ٹومارو 7 باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان وائٹس نے مینز جبکہ آرمی نے وویمنز کیٹگری کے نمائشی میچز جیت لئے۔
لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور سیو ٹومارو 7نے مشترکہ ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں یونیسکو کے نمائندے یوسف فلالی میکناسی، اٹلی کے سفیر اینڈرا فیریریز اور انکی اہلیہ ، امریکی ادارے یو ایس ای ایف کی کنٹری ہیڈ ریٹا برون، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کےایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، پاکستان باسکٹ ٹیم کے کوچ ملک ریاض سمیت دیگر شخصیات نے بھی شریک کی۔
پاکستان وائٹس نے مینز باسکٹ بال میچ میں پاکستان گرین کو سخت مقابلے کے بعد 54-56پوائنٹس سے شکست دی جبکہ پاکستان آرمی نے وویمنز ایونٹ اپنے نام کیا۔ آرمی نے اسلام آباد کو 21-30 پوائنٹس سے شکست دی۔ اس موقع پرپاکستان میں اطالوی سفیراینڈرا فیریریزنے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کیلئے انتہائی زبردست ہے اور ایسے ایونٹ کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے ۔
اطالوی سفیر کی اہلیہ نے کہا کہ میں خود بھی باسکٹ بال پلئیر ہو ، یہ مقبول کھیل ہے، خواتین کی باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں میں حوصلہ افزائی ضروری ہے۔کریم خان آفریدی ویلفیئر فاونڈیشن کی سربراہ کرسٹین فیرنٹیز نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد منشیات کی روک تھام اور آگاہی سے بارے تھا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور نے کہا کہ فیڈریشن صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مستقبل میں ایسے ایونٹس کرواتے رہیں گے۔