نارووال؛ تھانہ لیسر کلاں پولیس نے تین بھتہ خور ملزمان کو گرفتار کر لیا

24

 

نارووال،12ستمبر(اے پی پی ): ڈی پی او رانا طاہر رحمن خاں کی سربراہی میں ڈی ایس پی ظفروال کی ٹیم ایس ایچ او تھانہ لیسر کلاں نے تین بھتہ خور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ملزمان نے بھتہ کی دھمکی آمیز کالز کے علاوہ مختلف لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کر کے لوگوں سے بھتہ وصول کر کے علاقہ میں شدید خوف وحراس اور دہشت کی فضا پیدا کر دی تھی جس پر ڈی پی او رانا طاہر رحمن خاں نے ڈی ایس پی ظفروال کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لیسر کلاں کے علاوہ دیگر افسران و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی  اور ٹیم کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر نے کا ٹاسک دیا گیا، ٹیم نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انتھک محنت کرتے ہوئے بھتہ خوری کے ملزمان مطلوب عرف ملو، شہباز شریف اور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

ٹیم نے نجی  کمپنی سے ملزمان کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔ دوران ریمانڈ ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران بھتہ کی رقم مبلغ 20 لاکھ روپے برآمد ہو چکی ہے۔ملزمان بھتہ خوری کے علاوہ ڈکیتی و رابری کے دیگر مقدمات کے ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔

ڈی پی او نارووال نے  کارمیاب کارروائی  پر ڈی ایس پی ظفروال اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔