نوشہرہ ورکاں؛بجلی کی بہتر سروس فراہمی و بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ جاری

58

نوشہرہ ورکاں، 21ستمبر (اے پی پی): گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں ایک طرف جہاں صارفین کو بجلی کی بہتر سے بہتر سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف گیپکو کو خسارے سے نکالنے کے لیے بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

 ایکسیئن گیپکو محسن علی کی زیر نگرانی اور چاروں ایس ڈی اوز کی کمانڈ میں عملہ لائن سٹاف دن رات اس مقصد میں مصروف ہے، با اثر بجلی چوروں کو شکنجے میں لینے کا سلسلہ بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔

 132 کے وی گاہڑی گرڈ اسٹیشن کی سالانہ مینٹی نینس کے لیے نوشہرہ ورکاں فیڈر ،تھانہ روڈ فیڈرسمیت دیگر فیڈروں پر چار گھنٹے بجلی کی سروس معطل رہی اور ایکسیئن گیپکو کا کہنا ہے کہ بجلی اہم ضرورت ہے اور اس کا استعمال جائز طریقے سے اپنا کر تمام پاور کمپنیز کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔