نوشہرہ ورکاں: بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ جاری،مزید چار چور گرفتار

27

نوشہرہ ورکاں، 28 ستمبر(اے پی پی):گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں صارفین کو بجلی کی بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے اور گیپکو کو خسارے سے نکالنے کے لیے ،بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ  ایکسین گیپکو محسن علی کی نگرانی اور چاروں ایس ڈی اوز،مبشر حسین،فہد حسین،سکندر ریاض اور رئیس الرحمان کی  کمانڈ میں عملہ لائن سٹاف  دن رات مصروف ہیں اور با اثر بجلی چوروں کو شکنجے میں لینے کا سلسلہ جاری ہے اور چار مزید بجلی چور پکڑے گئے جن کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ بھاری ڈیٹیکشن بل بھی ڈالے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایکسین گیپکو محسن علی نے کہا کہ بجلی انسانی زندگی میں ایک اہم ترین ضرورت کا حصہ ہے اور اس کا استعمال جائز طریقے سے اپنا کر تمام پاور کمپنیز کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔