حب،28ستمبر(اے پی پی):حب میڈیکل ایمرجینسی وندر 1122 کی ٹیم نے ڈاکٹر ماجد علی بزنجو، ڈاکٹر عرفان زہری، ڈاکٹر سمی اللہ خان، ای ایم ٹی وسیم اور اعجاز کی سربراہی میں جام غلام قادر سول ہسپتال حب میں ٹریننگ میڈیکل طلباء کو بی ایل ایس، سی پی آر کی ایڈوانس ٹریننگ دی گئی جس میں طلباء کو سکھایا گیا کہ ایمرجینسی کنڈیشن کی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے۔
ایڈوانس ٹریننگ میں جام غلام قادر گورنمنٹ سول ہسپتال حب کے میڈیکل ٹریننگ طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، انشاءاللہ اس طرح کی ٹریننگ ہر ماہ میں میڈیکل طلباء کو دی جائے گی، طلباء کے مستقبل کے لئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ڈسٹرکٹ لسبیلہ اور حب ہمیشہ اس طرح کے ٹریننگ کا اہتمام کریں گی جس میں ہمارے مستقبل کے آنے والے ہیلتھ ورکرز اپنے غریب عوام کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے۔











