اسلام آباد،4ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیراعظم کو موجودہ ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔











