پتوکی؛ رکشہ اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم، 5افراد زخمی

47

 

پتوکی،24ستمبر(اے پی پی):نیشنل ہائی وے ملتان روڈ پر دین ٹیکسٹائل ملز کے قریب رکشہ اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم،رکشہ سوار فیملی کے 3سالہ بچی سمیت 5افراد زخمی ہو گئے جنہیں  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ریسكیو 1122پتوکی کے مطابق رکشہ سوار فیملی پتوکی سے پھولنگر جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پر دین ٹیکسٹآئل ملز کے قریب ایک مزدا ٹرک نے رکشہ سوار فیملی کو پیچھے سےٹکر ماری  جس سے رکشہ میں سوار 3سالہ بچی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ریسكیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو  رورل ہیلتھ سنٹر پھولنگر منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 43 سالہ نسیم 3 سالہ مناہل 14سالہ ثناء 15سالہ تحریم اور 16 سالہ حنا شامل ہیں۔