پشاور،26 ستمبر(اے پی پی): نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ فیروز جمال کاکاخیل کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومتوں کے قرضوں کی وجہ سے صوبے کو معاشی مشکلات درپیش ہیں۔ 15 سو ارب قرضے پہنچ چکے ہیں،وفاقی حکومت کے ذمہ بقایاجات ہیں جس کے لئے بات چیت جاری ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے بات واضح کردی ہے،صوبائی حکومت بی آر ٹی، ہیلتھ کارڈ سمیت دیگر منصوبوں میں عوام کو ریلیف دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن میں تعیناتیوں کو مکمل کیا جائے گا۔سابق کابینہ میں چند وزراءکے پاس گاڑیاں تھیں جو کہ واپس کردی گئی تھیں۔