پشاور،08 ستمبر(اے پی پی ): نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا غریب پرور اقدام،خصوصی فنڈ سے ضم اضلاع کے مستحقین میں مالی امداد تقسیم کی۔
قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کے دوران بعض مستحق افراد نے وزیر اعلیٰ سے مالی امداد کی درخواست کی تھی،ان افراد میں زیادہ تر بیمار اور غریب ونادار افراد شامل تھے۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی عوام کے ساتھ ملاقاتوں میں سامنے آنے والے مسائل کے حل پر کام جاری ہے ۔قبائلی اضلاع کے عوام بہت زیادہ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے عوامی مسائل ا حل کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حکومت ضم اضلاع کے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور ان کی امداد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔
اس حوالے سے مستحقین کا کہنا ہے کہ انتہائی کم وقت میں مالی امداد کی فراہمی پر وزیر اعلی کے تہہ دل سے مشکور ہیں،نگران وزیر اعلیٰ قبائلی اضلاع کی عوام کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس پر قبائلی عوام ان کے شکر گزار ہیں۔











