پشاور، 28ستمبر(اے پی پی): نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت نگران کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں نگران کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس کے لئے تین نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا تھا۔