پشاور؛ گاڑیوں کی چوری اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 گینگز کے 8 ملزمان گرفتار

23

پشاور،27 ستمبر(اے پی پی ): فقیر آباد سرکل پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار ، موٹر سائیکل سنیچنگ اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 گینگز کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے قیمتی موبائل چھیننے میں بھی ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ اور چھینی گئی 5عدد گاڑیاں ، 13عدد موٹر سائیکل،48عدد قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔

ملزمان گاڑیاں ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز اونے پونے داموں فروخت کرنے بھی ملوث ہیں جبکہ چوری شدہ موبائل کے ریسور اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے ماہر بھی ہیں۔

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔