چترال،04 ستمبر(اے پی پی ): چترال کے خوبصورت علاقے بیستی میں ماضی میں جنگلی حیات اور پہاڑوں پر گلیشیر کی وجہ سے یہاں سیاحت بہت ترقی میں تھی اور غیر ملکی سیاح یہاں آکر مارخور کا شکار بھی کیا کرتے تھے مگر جب سے یہاں زمرد کے کان والے پہاڑوں میں بارود سے بلاسٹنگ شروع ہوی ہے وہ جنگلی حیات یہاں سے افغانستان جاچکے ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے یہاں کی خوبصورتی، جنگلی حیات اور سیاحت کو دوبارہ بحال کرنے کیلیے گرانڈ جرگہ کیا۔
مزید تفصیل رپورٹ میں۔۔۔۔