چنیوٹ،09ستمبر(اے پی پی): تھلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر ہیموفیلیا کے مریض 12سالہ وسیم وصی کو اس کی خواہش پر ایک دن کےلئے ڈی پی او بنا دیا گیا۔
لاہور روڑ کا رہائشی 12 سالہ وسیم وصی ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا ہے، بیمار ہونے کی وجہ سے اپنی پڑھائی جاری نہ رکھ سکا تو اس نے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کو ایک دن کے لئے ڈی پی او چنیوٹ بننے کی خواہش ظاہر کر دی، مریض بچے کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اسے ایک دن کے لئے ڈی پی او بنا دیا گیا، وسیم کو ڈی پی او کے بیج لگے یونیفارم میں ڈی پی او کی گاڑی میں ڈی پی او آفس تک لایا گیا جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس کا استقبال کیا۔
وسیم نے بطور ڈی پی او چارج سنبھالنے کے بعد دفتر کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور احکامات بھی جاری کئے۔











