چھ ستمبر کا دن ہمارے شہداء کا دن ہے ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں؛نوابزدہ جمال رئیسانی

6

 

کو ئٹہ،05 اگست (اے پی پی):  صو بائی و زیر کھیل نوابزدہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہمارے شہداء  کا دن ہے ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں سکون کی  نیند سوتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔صو بائی و زیر کھیل کا کہنا تھا ملک کی دفاع کے لئے سب یک زبان ہے، چھ ستمبر کو منانے کا مقصد ہم اپنے شہدا ءسے اظہار یکجہتی کر نا ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ پورے پاکستان کے لوگ شہدا ءکے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سو شل میڈیا کے اس دور میں سب سے درخواست کر تا ہوں کو وہ اپنے شہدا ء کو کبھی نہ بھولیں اور نہ ہی ان کی قربانیوں کا قرض اتار سکتے ہیں وہ ہمارے سروں کے تاج ہیں ،  تا قیامت ان کی بہادری اور قربانیوں کو یا د کر تے رہیں گے ،بلو چستان سی ایم ایوارڈ کا مقصد ہونہار لو گوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔