چھ ستمبر کا دن ہمارے لیے تاریخی دن ہے، فوج نے دشمن کا حملہ پسپا کیا؛ صوبائی سیکرٹری عمران خان

12

 

کوئٹہ ،05ستمبر ( اے پی پی ):  صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر عمران خان نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہمارے لیے تاریخی دن ہے، یہ وہ دن ہے جب انڈیا نے جارحیت کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیااور ہماری بہادر فوج اور عوام نے ملکر ان کابھرپور مقابلہ کرکے انہیں منہ توڑ جواب دیا اوردشمن کو لوہے کے چنے چبانے پڑے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر عمران خان نے کہا کہ 17دن کے جنگ میں ہمارے عوام اور فوج نے بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر کو اتنی بڑی دشمن فوج کو ہمارے عوام اور افواج پاکستان کے عز م نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا ،چھ ستمبرکو اسی وجہ سے جوش جذبے سے مناتے ہیں کہ کوئی بھی ہمارے ملک کے خلاف جارحیت نہ کرے ، ہمارے افواج اور عوام ایک ساتھ ملکر کھڑے ہیں ۔

صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر عمران خان نے کہا کہ ہم نے چھ ستمبر کے دن کے جارحیت کا ایسی منہ توڑ جواب دیا کہ مستقبل میں کوئی کسی قسم کی جارحیت کا جرت بھی نہ کرسکیں ۔سوشل میڈیا کے حوالے سے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کہا کہ چھ ستمبر کادن ہمیں انتہائی جوش وجذبے سے مناناچاہیے کیونکہ چھ ستمبر کا دن بہت بڑا اوراہم دن ہے ،ہمارے آنے والے نسلوں کو بھی انڈیا کی اس دن کی جارحیت کے بارے میں بتانا ہوگا کہ ہمارے عزم اور بہادر افواج پاکستان نے انہیں پسپا کردیا ۔