ڈیرہ غازیخان،27ستمبر (اے پی پی): ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے گیارہویں جماعت کے تعلیمی سیشن 2023-25 کے داخلوں کیلئے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔
ترجمان ڈیرہ غازی بورڈ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں میں داخلہ، آن لائن ڈیٹا انٹری اور انرولمنٹ ریٹرن بورڈ آفس میں جمع کرانے کی تاریخ 25ستمبر سے بڑھا کر 5 اکتوبر کر دی گئی ہے اور اسی طرح چھ سو روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ 10 اکتوبر کی بجائے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ طالب علم مزید معلومات کیلئے سیکرٹری تعلیمی بورڈ سے رجوع کر سکتے ہیں۔











