کمشنر لاہور نے پنجاب کے پہلے انٹیگریٹڈ ریسورس ریکوری سنٹر فار سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

42

لاہور، ستمبر 21(اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے  اخوت کے تحت مصطفے آباد قصور میں پنجاب کے پہلے انٹیگریٹڈ ریسورس ریکوری سنٹر فار سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مصطفے آباد کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے باب گنج شہدا اور اخوت یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔

کمشنر لاہور نے کھیم کرن1965کے شہداء و فاتحین کے قبرستان کے نئے احاطے کا افتتاح کیا، دعا کی اور پھولوں کے گدستے بھی رکھے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اخوت یونیورسٹی کیلئے مصطفے آباد مین روڈ سے اپروچنگ روڈ کا بھی افتتاح کیا۔  اخوت یونیورسٹی میں  مواخات مدینہ کے تحت علاقے کی ترقی کیلئے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اخوت یونیورسٹی کے زیرتعمیر آئی ٹی عمارت اور مسجد کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی۔ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی ودیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔