گوجرانوالہ،24ستمبر(اے پی پی):وزارتِ توانائی کی ہدایت پر گیپکو کا ریجن بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، مزید67بجلی چور شکنجے میں آگئے ہیں، جن کو ساڑھے 54 لاکھ کے جرمانے کیے گئے ہیں، پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی کل تعداد 938 ہو گئی ہے جبکہ61 گرفتار ہو چکی ہیں۔
7ستمبر سے لیکر اب تک گیپکو سرویلنس ٹیموں کے چھاپوں کے نتیجہ میں ریجن کے 938 بجلی چوروں کو سوا 8 کروڑ کے جرمانے بھی کئے گئے، 45 زمیندار،
8انڈسٹریل، 33کمرشل اور 852 گھریلو صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے پکڑے گئے،تمام 871ملوث افراد کے کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئی ہے، بجلی چور اور بجلی کے واجبات ادا نہ کرنےوالوں کے خلاف بھرپور طریقے سے آپریشن جاری ہے۔
اس حوالے سے گیپکو چیف کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں، بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی صارفین کو بجلی کی سستی، معیاری اورمسلسل فراہمی ممکن ہو سکے گی۔