ہرنائی ؛پشتون ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایا گیا

24

 

ہرنائی،23ستمبر(اے پی پی ):ملک بھر کی طرح ہرنائی میں بھی پشتون ثقافتی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے،پشتون ثقافتی دن کی مناسبت سے  خادم ہرنائی ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جہاں پر پشتون نوجوانوں نے سر پر پگڑی اور ثقافتی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ نوجوانوں کی جانب سے روایتی رقص اتن بھی پیش کیا گیا۔