یوم دفاع؛سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی کیپٹن سرور شہید کے یادگار پر حاضری

12

  

گوجر خان ، 06 سفتمبر (اے پی پی): یوم دفاع کے موقع پر کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کی یادگار پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حاضری  دی اور پھول چڑھائے ۔

 اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاک فوج و عوام ایک ہیں، پاک فوج و عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری مسلح افواج ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور انھیں شکست دینے کی طاقت رکھتی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کیپٹن سرور شہید نشان حیدر  کی بہادری و شجاعت  ہم سبب کے لئے ایک مثال ہے ،گوجر خان کی دھرتی کے سینے پر دو نشان حیدر چمک رہے ہیں جو کہ ہم سب کے لئے اعزاز ہے۔