یوم دفا ع و شہدا؛ نگران وزیراعظم  کی شکر پڑیاں میں قومی یادگار پر حاضری

12

اسلام آباد،6ستمبر  (اے پی پی):نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ نےیوم دفاع و شہدا کے سلسلہ میں  شکرپڑیاں میں قومی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

یوم دفاع کے حوالے سے نگران وزیراعظم  نے شکرپڑیاں میں منعقدہ  تقریب  میں بھی شرکت کی۔ نگران وزیراعظم نے  جدوجہد آزادی کے ہیروز ، مادر دفاع ، استحکام اور تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیااوران  کے درجات کی بلندی کے لئے دعابھی کی۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات  مرتضیٰ سولنگی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔