آج میں جس مقام پر ہوں اساتذہ کی دعادوں کی بدولت  ہوں؛ ڈی پی او بھکر 

23

بھکر،19 اکتوبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولس آفیسر محمد نوید نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام معمار قوم ہیں، آج میں جس مقام پے ہوں یہ سب میرے استاد صاحبان کی  محنت اور انکی دعاؤں کی بدولت ہے۔

 ان خیالات  کااظہار انہوں نے  اساتذہ کرام کے نام اہم پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او آفس بھکر میں بروز سوموار کے دن میں ایک گھنٹہ  ٹیچرز کیلئے رکھا گیا ہے۔ ٹیچرز کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، تشریف لا سکتے ھیں اور اپنے مسائل و تجاویز بلا جھجک پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  میں تہ دل سے مشکور ہوں گا  اگر اساتذہ کرام کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے میرے دفتر ڈی پی او افس  میں تشریف لاتے پیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہہ کا فرمان ہے جس نے مجھے ایک لفظ سکھایا وہ میرا استاد ہے۔